(زیشان صفدر) کینال روڈپرہیلے کالج کے قریب آٹھ گاڑیوں کی ایک دوسرے سے ٹکر ا گئیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حادثے کے باعث ٹریفک سست روی کاشکارہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈپرآنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے سے پیچھے سے آنے والی تیزرفتارگاڑی بے قابوہوکرآگے جانے والی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔ حادثے میں آٹھ گاڑیاں متاثرہوئیں جس کے باعث کینال روڈپرٹریفک سست روی کاشکارہوگئی۔جناح ہسپتال انڈرپاس سے ہیلے کالج تک کنال روڈپرٹریفک پھنسی رہی،مسلم ٹاؤن پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ٹریفک پولیس نے حادثے کے بعد روڈ کلیئر کروا کر ٹریفک بحال کرا دی۔