سٹی42: سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی تقریب کا آغاز آج جمعہ کی صبح گڑھی خدا بخش میں شہدا کے قبرستان میں شہید بی بی کے مزار پر قرآن خوانی سے کیا جائے گا ۔
آج شہید بینظیر بھتو کی برسی پر پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن ہر سال کی طرح شریک ہوں گے۔