سٹی42: اسرائیل کے فلیگ شپ کیریئر ایل ال نے "روس کی فضائی حدود میں خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے" اس ہفتے کے لیے تل ابیب سے ماسکو کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ال ال نے ایک بیان میں کہا، "اگلے ہفتے کے دوران، صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا اس روٹ پر فلائتس دوبارہ شروع کی جائیں یا مزید معطل رکھی جائیں"۔
اسرائیلی ائیر لائن کنے کہا ہے کہ ایل ال جلد ہی مسافروں کو پیش رفت کے حوالے سے ایک اپ ڈیٹ بھیجے گا۔
اسرائیل کی ائیر لائن کا فلائٹس معطل کرنے کا اقدام آذربائیجان ائیرلائن کے ایک پجہاز کے فلائٹ کے دوران ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ قازقستان کے ائیرپورٹ پر ہوا تھا ۔ اس واقعہ کے متعلق بعض حخبروں میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اسے پرواز کے دوران روسی فضائی دفاعی نظام نے ہِٹ کیا تھا۔