اشرف خان :پاکستان کاگیس سپلائی کااہم معاہدہ آذربائیجان سے ہوگیا ۔
پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا ،پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں،اتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا ،کراچی:پی ایس او اور سوکار معاہدے کی رسمی منظوری 24دسمبر کو موصول ہوئی ،
مراسلے کے مطابق پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی،کراچی: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے