سٹی42: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس یمن کے دارالحکومت صنعا مین انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے متصل فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کے حملے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے ہوائی جہاز کے عملہ کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے برٹش خبر رساں ادارہ بی بی سی کو بتایا کہ وہ آج جمعرات کے روز صنعا ائیرپورٹ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کے حملے کے وقت صنعا کے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
وہ کہتے ہیں: "جب ہم صنعاء سے اپنی پرواز میں سوار ہونے والے تھے، تقریباً دو گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر فضائی بمباری کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ "ہمارے ہوائی جہاز کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے۔"ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، ڈیپارچر لاؤنج — جہاں ہم تھے وہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ، ایئرپورٹ پر کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے سے صنعا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔"