ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے نامساعد حالات میں پھنسے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کوکامیاب آپریشن  کے ذریعے  بچالیا ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کارگو بحری جہاز کے عملے کے 9 افراد کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو  آپریشن کامیابی سے کیا،ہندوستانی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا جس میں 26 دسمبر کو تقریباً 11 بجے جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی اور عملے کے اراکین نےجہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔

میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر  یعنی ایم آر سی سی  کو  ممبئی سے حادثے کی اطلاع ملنے پر پی ایم ایس اے نے فوری طور پر ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا،پی ایم ایس اے کے ایک طیارہ کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے زندہ بچ جانے والوں کا پتہ لگایا اور قریبی تجارتی جہازوں اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کو جائے حادثہ پر بھیجا اورے قریبی ہندوستانی پانیوں میں کام کرنے والے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بھی سہولت فراہم کی۔

اعلامیے کے مطابق یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پی ایم ایس اے کا دوسرا کامیاب آپریشن ہے۔ 4 دسمبر کو پی ایم ایس اے نے اسی طرح کے مشن میں ایم ایس وی پیرانِ پیر سے عملے کے 12 ہندوستانی ارکان کو بچایا تھا ۔پی ایم ایس اے سمندری حفاظت کو یقینی بنانے اور SOLAS کنونشن کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اس طرح کے آپریشنزمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  کی قومیت سے قطع نظرسمندر میں جانیں بچانے اور علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔