ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ وفات پاگئے

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ وفات پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  دہلی کے ہسپتال( ایمس) میں علاج کے دوران وفات پاگئے۔ 

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی طبعیت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا گیا۔ ابھی تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 92 سالہ منموہن سنگھ کو سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، ڈاکٹر  سرتوڑ کوشش کے باوجود انہیں نہ بچا سکے ۔ 

ہ ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران بھارت میں قبل ازیں نیم سوشلسٹ  قومی معیشت تھی، انہوں نے بدلی ہوئی دنیا کے ہم قدم چلنے کے لئے بھارت کی بند معیشت کو کھولنے کا آغاز کیا اور حقیقتاً بھارت کی معیشت کی کایا کلپ کر دی۔ 

ڈاکٹر من موہن سنگھ  نے 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ممنموہن سنگھ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر من موہن سنگھ مشرقی پنجاب سے وزیر اعظم بننے والے پہلے سیاستدان تھے۔۔ وہ جواہر لعل نہرو کے بعد پہلے وزیر اعظم بھی تھے جو مکمل پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

ان کا تعلق کانگرس سے تھا۔ کانگرس کی تب لیڈر سونیا گاندھی تھیں جن پر  ہندوتوا پرست پارٹی غیر ملکی ہونے کا لیبل  چسپاں کرتی تھی۔ اس وقت گاندھی خاندان کے موجودہ وارث راہول اور ان کی بہن پریانکا سیاست میں کوئی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔ من موہن سنگھ نے وزارت عظمی کے دو طویل ادوار کے دوران کہیں بھی  سونیا گاندھی کو  لیٹ ڈاؤن نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اپنے کسی اقدام سے گاندھی فیملی اور کانگرس کے لئے کوئی مسئلہ پیدا کیا۔ 

ڈاکٹر من موہن سنگھ  16 ستمبر  ستمبر 1932  کو  پنجاب کے اس حصہ میں پیدا ہوئے تھے جو اب پنجاب ہے۔سنگھ کا خاندان 1947 میں تقسیم کے دوران ہندوستان ہجرت کر گیا تھا۔  ہجرت کے وقت من موہن سنگھ کی عمر  15 سال تھی۔ اس طرح وہ بھارت کے واحد وزیر اعظم تھے جن کی ابتدائی تعلیم و تربیتموجودہ پاکستان میں ہوئی تھی۔  بنیادی طور پر وہ  ماہر اقتصادیات، ماہر تعلیم، اور بیوروکریٹ تھے۔

 آکسفورڈ سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد، سنگھ نے 1966-1969 کے دوران اقوام متحدہ کے لیے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے بیوروکریٹک کرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب للت نارائن مشرا نے انہیں وزارت تجارت اور صنعت میں مشیر چنا۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں کے دوران، سنگھ  انڈیا کی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، وہ انڈا کے  چیف اکنامک ایڈوائزر (1972–1976)، ریزرو بینک کے گورنر (1982–1985) اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ (1985–1987) بھی رہے۔

1991 میں، جب انڈیا  کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا تھا، نو منتخب وزیر اعظم، پی وی نرسمہا راؤ نے تب تک غیر سیاسی من موہن سنگھ کو وزیر خزانہ بنا کر کانگرس کی سیاست میں اور اپنی کابینہ میں شامل کیا۔ اگلے چند سالوں میں، سخت مخالفت کے باوجود، اس نے کئی سٹرکچرل اصلاحات کیں جنہوں نے ہندوستان کی معیشت کو آزاد کیا۔

 اگرچہ یہ اقدامات بحران کو ٹالنے میں کامیاب ثابت ہوئے، اور ایک سرکردہ اصلاحی سوچ رکھنے والے ماہر معاشیات کے طور پر عالمی سطح پر  من موہن سنگھ کی ساکھ کو بڑھایا، لیکن 1996 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ان اصلاحات کے عوامی سطح پر ردعمل کا سامنا کرنا پرٓ اور کانگرس الیکشن ہار گئی۔  من موہن سنگھ 1998-2004  کی اٹل بہاری واجپائی حکومت کے دوران راجیہ سبھا (ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا) میں اپوزیشن کے رہنما رہے۔

2004 میں، جب کانگریس کی قیادت میں متحدہ پروگریسو  اتحاد برسراقتدار آیا، اس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے غیر متوقع طور پر سنگھ کو وزارت عظمیٰ سے دستبردار کروا دیا۔ ان کی پہلی وزارت نے قومی دیہی صحت مشن، منفرد شناختی اتھارٹی، دیہی روزگار گارنٹی اسکیم اور معلومات کا حق ایکٹ سمیت کئی اہم قانون سازی اور پروجیکٹوں پر عمل کیا۔ 2008 میں، امریکہ کے ساتھ تاریخی سول نیوکلیئر معاہدے کی مخالفت کی وجہ سے  من موہن سنگھ کی حکومت تقریباً گر گئی تھی جب بائیں محاذ کی جماعتوں نے اپنی حمایت واپس لے لی۔ ان کے دور میں ہندوستان کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی۔

2009 کے عام انتخابات میں یو پی اے کی واپسی بڑھے ہوئے مینڈیٹ کے ساتھ ہوئی، جس میں گانگرس کی لیدر سونیا گاندھی  من موہن سنگھ کے لئے دوبارہ  وزیر اعظم کا عہدہ برقرار رکھا۔ اگلے چند سالوں میں، من موہن سنگھ کی دوسری وزارتی حکومت کی  مدت ختم ہونے کے بعد، وہ  2014 کے ہندوستانی عام انتخابات کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ من موہن سنگھ کبھی لوک سبھا کے رکن نہیں رہے، انہوں نے کبھی عوام سے اپنے لئے ووٹ نہیں مانگے لیکن وہ 1991 سے 2019 تک ریاست آسام اور 2019 سے 2024 تک  راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر  پارلیمنٹ میں مستقلاً موجود رہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم
من موہن سنگھ کی پیدائش گورمکھ سنگھ اور امرت کور کے ہاں 26 ستمبر 1932 کو گاہ، پنجاب، برطانوی ہندوستان (اب پنجاب، پاکستان) میں ایک سکھ خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت چھوے تھے۔ من موہن  کی پھوپھی نے اس کی پرورش کی۔  ان کی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم میں ہوئی، اور یہاں تک کہ وزیر اعظم کے طور پر برسوں بعد، انہوں نے اپنی بظاہر ہندی تقریریں اردو رسم الخط میں لکھیں، حالانکہ بعض اوقات وہ اپنی مادری زبان پنجابی لکھنے کے لیے استعمال ہونے والی اسکرپٹ گرومکھی کا بھی استعمال کرتے تھے۔

ہندوستان کی تقسیم کے بعد، ان کا خاندان ہلدوانی، ہندوستان چلا گیا۔1948 میں وہ امرتسر منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے ہندو کالج، امرتسر میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، پھر ہوشیار پور،  پنجاب میں، اکنامکس کی تعلیم حاصل کی اور بالترتیب 1952 اور 1954 میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں، اپنے پورے تعلیمی کیریئر میں پہلے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 1957 میں یونیورسٹی آف کیمبرج میں اکنامکس ٹرپوس مکمل کیا۔ وہ سینٹ جان کالج کے ممبر تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer