ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صدر جو بائیڈن کا کرسمس گفٹ؛ امریکہ کو قومی پرندہ عطا کر دیا

President Joe Biden, National Bird of the USA, City42, Hawk , Golden Hawk,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس سے جانے سے پہلے ایک اور تاریخ ساز کام کر گئے۔ ان کا حریف طنزاً انہیں "سوتا ہوا جو" (Sleepy Joe) کہتا تھا، لیکن بائیڈن نے چار سال کے دوران  اپنی گورننس اور امیزنگ  حکمت کے ساتھ کئے فیصلوں سے نہ صرف امریکہ کی معیشت کو کورونا ڈیزاسٹر کے آفٹر میتھس سے نکالا بلکہ امریکہ کی تاریخ میں نام لکھوانے والے کئے اہم کام بھی کر ڈالے۔ اب سال 2024 ختم ہونے سے چند روز پہلے اور وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے تین ہفتے پہلے صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کے پسندیدہ پرندے  کو قومی پرندہ  قرار دے کر امریکیوں کو ایک اور یاد رہنے والا کرسمس  گفٹ دے دیا۔

کرسمس کے روز صدر جو بائیڈن نے ایک قانون پر دستخط کئے جس کے نتیجے میں گنجا عقاب اب باضابطہ طور پر امریکہ کا قومی پرندہ بن گیا ہے۔ سفید سر اور پیلی چونچ والے گنجے عقاب کو 250 برس بعد امریکہ کے قومی پرندے کا درجہ مل گیا ہے۔ اسے سنہری عقاب بھی کہا جاتا ہے۔

سفید سر اور پیلی چونچ والا عقاب صدیوں سے امریکہ میں قومی نشان کے طور پر استعمال ہو رہا ہے لیکن اسے امریکہ کا نیشنل برڈ ہونے کا رتبہ صدر جو بائیڈن کے ہاتھ سے ملنا ایک خوبصورت اتفاق ہے۔
پیلی چونچ والے عقاب (ہاک)  کی شبیہ 1782 سے امریکہ کی ریاستی دستاویزات پر بھی استعمال ہو رہی ہے لیکن اسے باضابطہ طور پر قومی پرندہ قرار نہیں دیا گیا تھا۔
دسمبر 2024 میں  کانگریس نے اس قانون کی منظوری دی تھی اور اسے صدر کو دستخط کرنے کے لیے بھیج دیا تھا۔

نیشنل برڈ انیشی ایٹو برائے نیشنل ایگل سنٹر کے شریک چیئرمین جیک ڈیوس نے ایک بیان میں کہا، „تقریباً 250 برسوں سے، ہم نے گنجے عقاب کو قومی پرندہ کہا جب وہ نہیں تھا لیکن اب اس کا سرکاری اعلان ہو چکا ہے اور کوئی دیگر پرندہ اس اعزاز کا اس سے زیادہ مستحق نہیں ہے۔‘

ایک عقاب جو سب کا موبائل ڈیٹا کھا گیا26 اکتوبر 2019
عرب شکاریوں کا شوق پورا کرنے والے باز کہاں سے آتے ہیں؟26 اکتوبر 2019
گنجے عقاب کی اس قومی حیثیت کے بارے میں ہر کوئی ہمیشہ سے متفق نہیں رہا ہے۔
امریکہ کے بابائے قوم میں شمار کیے جانے والے بینجمن فرینکلن نے اسے ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کرنے پر اعتراض کیا تھا اور اسے ’خراب اخلاقی کردار کا حامل پرندہ‘ قرار دیا تھا۔
لیکن امریکی کانگریس کے زیادہ تر ارکان فرینکلن کے ان جذبات سے متفق نہیں تھے۔
 ،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنزیادہ تر امریکی اس سرکاری مہر پر موجود عقاب سے واقف ہیں جس کے ایک پنجے میں زیتون کی شاخ اور دوسرے میں تیر ہے
امریکی حکام کے مطابق، گنجے عقاب کو، دنیا بھر کے دیگر عقابوں کی طرح، بہت سے لوگوں نے نسلوں سے طاقت، ہمت، آزادی اور لافانیت کی علامت کے طور پر دیکھا ہے اور دوسرے عقابوں کے برعکس، گنجا عقاب صرف شمالی امریکہ کا مقامی پرندہ تھا۔
گنجے عقاب کو قومی پرندہ قرار دینے والی قانون سازی کی کوشش ریاست مینیسوٹا کے قانون سازوں نے کی تھی۔ یہ ریاست ملک میں گنجے عقابوں کی سب سے بڑی آبادی کا مسکن رہی ہے۔
گنجے عقاب کو 1940 کے نیشنل ایمبلم ایکٹ کے تحت بھی تحفظ حاصل ہے، جو اس کی خریدوفروخت یا شکار کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔
یہ پرندہ ایک زمانے میں معدومیت کے دہانے پر تھا لیکن 2009 کے بعد سے اس کی آبادی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔