سٹی 42 : خیبر پختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 13 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تین مختلف آپریشنز کیے گئے، جن میں سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جانی خیل (بنوں) میں کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو خوارج ہلاک ہوگئے ۔ شمالی وزیرستان میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں بھی سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ سے 8 زخمی ہوگئے ۔
میجر محمد اویس شہید
شمالی وزیرستان آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر محمد اویس شہید ہوگئے ۔
33 سالہ میجر محمد اویس شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے ، میجر محمد اویس شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ، میجر محمد اویس شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
فتنتہ الخوارج کےخاتمےکیلئےعلاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں، بہادرسپوتوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں ۔