مصدق ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

26 Dec, 2024 | 07:08 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی مصدق ملک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ 

مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان کے خیریت دریافت کی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحتیابی کی دعاء کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ڈاکٹر مصدق ملک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

مولانا نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں۔ دونوں رہنماؤں کے دومیان ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایا تکمیل پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں