ویب ڈیسک : غیر روایتی ڈیزائن کے حامل چین کے سکستھ جنریشن ائیر کرافٹ نے اڑان بھر لی ، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایک منفرد ڈیزائن کے حامل طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ طیارہ بھی اڑ رہا ہے۔
یہ وہی طیارہ ہے جو نومبر میں چینی ائیر شو کے دوران ہونے والی نمائش میں اسٹیلتھ جے تھرٹی فائیو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا لڑاکا سپر سانک طیارے میں خلاسے بھی ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی بتائی گئی تھی ،
چین کے تیار کردہ جدید سکستھ جنریشن جے- تھرٹی فائیو اے سٹیلتھ لڑاکا سپر سانک طیارے کو ’’بیڈی‘‘ کا نام دیا گی تھا ۔، اسٹیلتھ ملٹری جیٹ طیاروں میں ایسی خصوصیات ہیں، جن کے باعث ریڈار اور دیگر سراغ لگانے والے نظاموں کے لیے انہیں تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ریڈار، انفراریڈ، بصری اور صوتی نشانات کم کرنے کے لیے ان میں جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن کی حکمت عملی استعمال کی جاتی ہے، جس سے انہیں دشمن کے دفاعی نظام کے لیے ’ نظر نہ آنے والا‘ یا ’خفیہ‘ بنا دیا جاتا ہے۔جے تھرٹی فائیو اے ’بنیادی طور پر فضائی جنگی کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ فضا سے زمین پر بھی حملہ کرسکتا ہے، چین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارے رکھنے والا امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔
غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے سکستھ جنریشن جے تھرٹی فائیو اے سٹیلتھ لڑاکا سپر سانک طیارہ بیدی نے اڑان بھر لی ہے ۔ جس پر بھارتی میڈیا نے غیر معمولی خصوصیات کے حامل طیارے کے چین کے دفاعی نظام میں شامل ہونے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ طیارہ چینی فضائیہ کی طاقت بن گیا تو بھارت کے لیے خطرہ بن جائے گا۔
امریکہ چین کے اس طیارے کی تیاری کے حوالے سے آگاہ ہے اور امریکہ نے بھی اپنے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کی تھی ۔ جس میں روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہے اور یہ طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکتا ہے کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارہ کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے ۔
اب چین کے طیارے نے تجرباتی پرواز کے لیے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سے اڑان بھری۔ ماہرین کا گمان ہے یہ طیارہ نئے چینی سکستھ جنریشن طیارے یا ففتھ جنریشن بمبار طیارے میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔