ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، عطا تارڑ

اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔ 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، 9 مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقاءنے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا ۔ 

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے، سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے، ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے ۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے، اس میں اپیل کے دو حق دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔