سٹی 42 : ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 74ہزار روپے کا ہوگیا ، جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 34ہزار 911 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3350 روپے پر برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 2628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔