ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا سال کے آخر میں ٹیکس وصولی کے خصوصی اقدامات کا اعلان 

ایف بی آر کا سال کے آخر میں ٹیکس وصولی کے خصوصی اقدامات کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف بی آر نے دسمبر کے آخری ہفتے اور اتوار کو ٹیکس وصولی کے لئے کلیکشن ونڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ۔ 

ان اقدامات کا مقصد 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے لئے زیادہ سے زایدہ ٹیکس وصولی کرنا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے اپنے تمام فیلڈ فارمیشنز کے چیف کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ لارج ٹیکس آفس ،میڈیم ٹیکس آٖس اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ 

ایف بی آر کے مطابق ملک میں تمام ریجنل ٹیکس آفس بھی ٹیکس وصولی ی سہولت فراہم کریں گے۔

تمام دفاتر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ ہفتہ 28 دسمبر اور اتوار 29 دسمبر  کو کام کے اوقات کار کا مشاہدہ کریں۔ ٹیکس دہندگان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جائے، تاکہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ 

مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے محصولات کی وصولی کے اہداف کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔