سٹی42: لاہور میں پنجاب کے ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے وزیر بلال اکبر خان اور چین کی مشہور ای وہیکلز بنانیوالی کمپنی ڈونگ فینگ کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی ہے۔
ڈونگ فینگ کمپنی کے نمائندوں نے پنجاب کے وزیر کو اپنی کمپنی کے پروفائل پر پریزینٹیشن دی اور کمپنی کی بجلی سے چلنے والی کاروں، بسوں اور دوسری ہیوی وہیکلز سے متعارف کروایا۔
ڈونگ فینگ کمپنی نے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی 2026 تک پنجاب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا پلانت لگانا چاہتی ہے۔
بلال اکبر خاننے ڈونگ فینگ کمپنی کا سرمایہ کاری کرنے کے ارادہ او ر پلانٹ لگانے کے منصوبہ کا خیرمقدم کیا۔
ڈونگ فنگ کمپنی کے پنجاب آ کر انویسٹمنٹ کرنے کا براہ راست تعلق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر عوامی جمہوری چین کے ایک ہفتے کے دورہ سے ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب مین فضا کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے بجلی سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
ڈونگ فینگ کا شمار عوامی جمہوریہ کی صفِ اول کی موٹر کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
ٍ