سٹی 42 : انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہوکر 278.37 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے کمی سے 279.40 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے اضافے سے 289.80 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 6 پیسے کمی سے 349.75 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.05 روپے،اور سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.30 روپے کا ہوگیا۔