احمد منصور: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مزید 60 مجرمان کو سزا سنا دی ہے، جس میں جناح ہاؤس حملے اور دیگر فوجی اداروں پر حملوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ سزائیں سنائی گئیں ۔قبل ازیں 25 مجرمان کو بھی فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سزا دی جا چکی ہے۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مجرموں کو قانونی حقوق کی مکمل فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
سزا پانے والے 60 مجرمان میں سے اہم افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق کو 2 سال قید بامشقت
جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ،ارزم جنید کو 6 ،6سال قید کی سزا
جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا کو 6 سال راجہ دانش کو 4 سال قید کی سزا
جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت
اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال قید بامشقت
پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال قید بامشقت
ہیڈکوارٹر دیر سکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان کو4 سال قید مشقت
جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم کو 6 سال قید بامشقت
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال قید بامشقت
قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال قید بامشقت
بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید بامشقت
پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8 سال قید بامشقت
فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ،امجد علی کو 2،2 سال قید بامشقت
جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان کو 7 سال ،محمد عمیر کو 6 سال قید بامشقت
جناح ہاؤس حملے میں ملوث نعمان شاہ کو 4 سال قید بامشقت
کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 9 سال قید بامشقت
راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2 سال قید بامشقت
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحق کو 3 سال قید بامشقت
جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال قید بامشقت
جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم کو 6 سال قید بامشقت