ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا فلسطین کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا فلسطین کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان میں او آئی سی کی قائمہ کمیٹی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران  پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے فلسطینی نوجوانوں کے لیے کامسٹیک کے اقدامات خصوصاً 5,000 اسکالرشپس و فیلوشپس منصوبے کی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے اور تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فلسطین کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عمان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں مختلف ممالک کے تعلیمی وزراء کے ساتھ فلسطین کے تعلیمی شعبے میں مدد کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین میں تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے عملی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے تعلیمی وزراء کا ایک غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں بلانے کی تجویز دی ہے تاکہ فلسطین کی مدد کیلئے ایک جامع طویل مدتی منصوبہ تیار کیا جا سکے۔

پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید نے فلسطینی حکومت کامسٹیک اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت فلسطینی عوام کے لیے ناقابل فراموش ہے۔