ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2024 کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کتنی بڑھی؟اعداد و شمار جاری

سال 2024 کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کتنی بڑھی؟اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے 11 مہینوں میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 11.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے نومبر 2024 کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2.05 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.84 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21.34 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 23 فیصد اضافے سے 2.25 ارب ڈالر رہی جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی آمد 46 فیصد اضافے سے 3.41 ارب ڈالر تک پہنچی۔

اسٹاک مارکیٹ سے 2024 کے 11مہینوں میں 10.77 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی جس کا اوسط ماہانہ نکاس 98 لاکھ ڈالر رہا۔ علاوہ ازیں ملکی سرکاری شعبے سے 2024 کے گیارہ مہینوں میں 19.86 کروڑ ڈالر نکالے گئے، جس کا اوسط ماہانہ نکاس 1.8 کروڑ ڈالر رہا۔