عابد چوہدری: مزنگ میں موٹر سائیکل چوری کی ایک واردات میں خاتون بھی ملوث نکلی , چوروں نے خواتین کو اپنے گینگ کا حصہ بنا لیا ۔
واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیمپل روڈ کے قریب دو لڑکوں اور ایک خاتون نے مل کر موٹر سائیکل چوری کی۔ فوٹیج کے مطابق خاتون اور اس کے ساتھی لڑکے نے پہلے علاقے کی ریکی کی اور پھر موقع ملتے ہی گلی میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرلی۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس واردات میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔