ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز کی منظور شدہ سبسڈی کی رقم نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

یوٹیلٹی سٹورز کی منظور شدہ سبسڈی کی رقم نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلٹی سٹورز کی منظور شدہ سبسڈی کی رقم نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے مزمل رفیق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت 65 ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز کو نہیں دے رہی،حکومت کا یہ اقدام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو نقصان پہنچانا ،حکومت کی بد نیتی ظاہر کررہا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے ہر سال اربوں روپے قومی خزانے کو ٹیکس دیتا ہے ،حکومت من پسند افراد کو فروخت کرنے کی سازش کر رہی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے لیے 65 ارب روپے رقم جاری کرنے کے احکامات دے۔


 

Ansa Awais

Content Writer