26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

26 Dec, 2024 | 01:47 PM

امانت گشکوری: کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور اس کے تحت کیے گئے فیصلے اور اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن اور آئینی بنچز بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات ختم کر دیے گئے ہیں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ کو سماعت کرنی چاہیے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چاروں صوبوں اور جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر فریقین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں