بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والی خاتون کی درخواست ضمانت مسترد

26 Dec, 2024 | 01:30 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والی خاتون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے خاتون کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو درخواست گزار خاتون کی وکیل نے بتایا کہ بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا. مدعی کو رقم واپس کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی اور آٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود بھی مدعی نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا دیا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ خاتون کی درخواست ضمانت منظور کی جائے اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے. مدعی کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ پرتگال بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے وصول کیے اور رقم واپس نہیں کر رہی. مدعی کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ملزمہ کی گوجرانولہ کی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے. اس لئے اعلی عدالت بھی درخواست ضمانت خارج کرے۔

مزیدخبریں