جنوبی کوریا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا

26 Dec, 2024 | 01:24 PM

سٹی42: جنوبی کوریا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا جہاں اپوزیشن پارٹی نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے دو خصوصی بلز پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بلز سابق صدر کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے تھے۔ اپوزیشن کی ڈیمو کریٹک پارٹی نے بل کی منظوری کے لیے کرسمس تک کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد مواخذے کی تحریک پیش کی گئی۔

 اس وقت ملک میں سیاسی کشیدگی اور بحران میں اضافہ ہو چکا ہے اور اس معاملے کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی سیاست میں مزید اتھل پتھل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں