ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات روز میں 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ ہوگی

 سات روز میں 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سات روز میں 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ ہوگی ، سیشن ججز 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے.
 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد جاوید الحسن چشتی 31 دسمبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی ، 2 جنوری 2025 کو ریٹائر ہوں گے ،محمد زاہد غزنوی جج انٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد تعینات ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر 3 جنوری 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ،سیشن جج محمد تنویر اکبر، جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہیں ، 31 دسمبر کو ریٹائر ہونے والے محمد جاوید الحسن چشتی یکم جنوری 1965 کو پاکپتن کے علاقے میں پیدا ہوئے ، آپ نے دو مئی 1994 کو عدلیہ جوائن کی  اور 29 مارچ 2017 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی , سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ تعینات رہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد سمیت ضلعی عدلیہ میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

Ansa Awais

Content Writer