ارشاد قریشی: اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کیس کی سماعت کے لیے بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکلا سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی نے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ وکلا کی عدم موجودگی کے سبب پراسیکوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔
عدالت نے بغیر کارروائی کے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔