ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کیا اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کے اشتہار کی تعمیل کرائے۔

وزیر اعلی کے پی کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا.

عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کرانے اور 21 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔