زاہد چودھری: علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ایڈمن بلاک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔
یہ حادثہ کالج کے ڈائریکٹر ورکس کے کمرے میں پیش آیا جہاں فرنیچر اور لیپ ٹاپ کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور دیگر حصے محفوظ رہے۔
آگ کے لگنے سے کالج کی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تاہم بروقت کارروائی کے باعث مزید نقصان نہیں ہوا۔
متعلقہ حکام نے آگ کے وقوعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.