ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی

پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد میں گزشتہ سالوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ 2022 میں پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 103,000 رہی جبکہ 2023 میں 25 فیصد اضافے کے بعد تعداد 127,000 تک پہنچ گئی ہے۔

2024 کے آغاز میں پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ رہا، تاہم سال 2024 کے آخر میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث یہ صورتحال زیادہ مثبت نہیں رہی۔ ذرائع کے مطابق، ایران سے گزر کر پاکستان آنے والی پروازوں کا رخ تبدیل ہو گیا، اور اس کی وجہ سے متعدد ایئر لائنز نے ایران کی فضائی حدود کو ترک کر دیا۔ اس تبدیلی کے باعث پروازیں اب پاکستان میں براستہ ایران یا افغانستان آتی ہیں اور وہیں سے واپس بھی جاتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے حالات نے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد پر واضح اثر ڈالا ہے۔ اس سے قبل پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد روزانہ 800 سے 900 تک پہنچتی تھی۔ یہ صورتحال پاکستان کے فضائی سفر کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔