چیئر مین ڈرگ کورٹ نے سال 2024 کے دوران کل مقدمات کی تفصیلات جاری کردیں

26 Dec, 2024 | 12:52 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : چیئر مین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید را نانے سال 2024 کے دوران کل 1225 مقدمات کا فیصلہ کیا ،2024 کے دوران 50 کروڑ 79 لاکھ سے زائد جرمانہ اور 109 سال 09 ماہ سے زائد سزائیں سنائی گئیں، سال دوہزار چوبیس میں صرف 8 ملزمان کو بری کیا گیا۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی واحد عدالت ہے جس میں اس وقت کوئی بھی مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے، چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کاکردگی میں صوبہ بھر میں نمبر ون برقرار ہے، ڈرگ کورٹ لاہور نے ماہ جنوری میں 14 مقدمات کا فیصلہ کیا،ماہ فروری میں 185 مقدمات کا فیصلہ، اٹھاون لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ ،8 ماه سے زائد سزا سنائی گئی ،ماہ مارچ میں 393 مقدمات کا فیصلہ، چھ کروڑ میں لاکھ چونتیس ہزارجرمانہ، 9 سال 10 ماہ 22 یوم سزا سنائی گئی ،اپریل میں 123 مقدمات کا فیصلہ، 35 لاکھ چھہتر ہزار روپے،ایک سال 17 یوم کی سزا سنائی گئی ،مئی میں 68 مقدمات کا فیصلہ، 6 کروڑ سولہ لاکھ پچانوے ہزار روپے جرمانہ اور9 سال 5 ماہ کی سزاسنائی ،جون میں 47 مقدمات کا فیصلہ , 34 لاکھ نو ہزارروپے جرمانہ اور 2 ماه 4 یوم کی سزاسنائی ،جولائی میں 79 مقدمات کا فیصلہ ،20 کروڑ اٹھائیس لاکھ پینسٹھ ہزار روپے جرمانہ اور 24 سال 3 ماه 3 یوم کی سزا سنائی ،،اگست 58 مقدمات کا فیصلہ ، تیرہ لاکھ اسی ہزار روپے جرمانہ اور 1 ماہ 19 یوم کی سزا سنائی،ماہ ستمبر میں 83 مقدمات کا فیصلہ ، بیالیس لاکھ پینتیس ہزار روپے جرمانہ اور6 ماہ 29 یوم کی سزاسنائی ،اکتوبر میں 44 مقدمات کا فیصلہ ، پندرہ کروڑ ہاسٹولا کو پچیس ہزار روپے جرمانہ اور 63 سال 1 ماہ 8 یوم کی سزاسنائی ،نومبر 62 مقدمات کا فیصلہ، 35 لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ اور 2 ماہ12 یوم کی سزاسنائی ،دسمبر 2024 میں 69 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹھائیس لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہاور 2 ماہ 23 یوم کی سزاسنائی،پاکستان میں ڈرگ کورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔

 

مزیدخبریں