چینی کی فی کلو قیمت میں مزید  اضافہ

26 Dec, 2024 | 12:46 PM

کاوش میمن: گنّے کی کرشنگ کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔

 چینی کی قیمت ہول سیل میں 128 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ چینی کی بوری کی قیمت 6,350 روپے سے بڑھ کر 6,400 روپے ہو گئی ہے۔

تاجروں نے اس اضافے کی وجہ سٹے بازوں کو قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹے بازی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ تاجر شعیب نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ سٹے بازوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومتی مداخلت ضروری ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کرے تو چینی کی قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں