420 کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے لئےانٹرویوز اگلے ہفتے شروع ہوں گے

26 Dec, 2024 | 12:45 PM

عمران یونس:لاہور سمیت صوبہ بھر کے420 کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کے لئے ٹاپ 3 کے پینلز تیار کرلئے گئے۔
وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے باعث تعیناتی کا عمل تاخیر کا شکار تھا،ڈی پی آئی کالجز نےموزوں امیدواروں کی لسٹیں سیکرٹری ایچ ای ڈی کو فراہم کر دیں۔امیدواروں کے انٹرویوز اگلے ہفتے شروع ہوں گے،امیدواروں کے انٹرویوز کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔پہلے مرحلے میں لاہور،سرگودھا اور راولپنڈی اضلاع کیلئے انٹرویوز ہونگے۔دوسرے مرحلے میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور  جبکہ تیسرے مرحلے میں ساہیوال،فیصل آباد ،گوجرانوالہ کیلئے انٹرویوز ہونگے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کاعمل آن لائن شروع کیا تھا۔ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باعث بھرتیوں کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا۔صوبے بھر کے 776 کالجز میں سے 420 کالجز مستقل پرنسپلز سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں