ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،4افراد زخمی

فیصل آباد :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،4افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب مقبول: فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں  4 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  چک244 میں قلب اور غلام رسول میں 3روز قبل تلخ کلامی ہوئی، آج علی الصبح دونوں جانب سے مسلح افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں غلام رسول پارٹی کا اقبال اور رستم گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ مخالف پارٹی کا طارق اور عبدالستار بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے جبکہ  مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
چاروں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کردیا گیا ہے۔ روشن والا پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔