جنید ریاض: ضلع لاہور کے تمام سکولوں میں سردیوں کی تعطیلات کے دوران ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین نے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام سکولز کو اس پابندی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی سکول اس پابندی کی خلاف ورزی نہ کرے۔ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اور ایجوکیشن آفیسرز کو اس پابندی کا اطلاق کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں ونٹر کیمپ کی بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دی جائے گی تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں تاہم اگر کوئی سکول ونٹر کیمپ لگانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔