جنید ریاض : پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن میں انتظامی بحران،چیئرپرسن سمیت مختلف پوسٹوں پر اضافی چارج سے کام چلایا جانے لگا۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن میں انتظامی بحران،چیئرپرسن سمیت مختلف پوسٹوں پر اضافی چارج سے کام چلایا جانے لگا۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن میں چیئرپرسن کی پوسٹ پر چھ ماہ سے اضافی آفیسر تعینات ہیں۔چیف سیکریسی آفیسر اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی سیٹ پر بھی اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔ملازمین کی پوسٹ پر بھی خاصے عرصے سے نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرپرسن کی سیٹ پر فوری طور پر مستقل آفیسر کی پوسٹ پر بھرتی کی جائے۔مستقل افسران نہ ہونے سے فنی تعلیمی بورڈ کی امور متاثر ہو رہے ہیں۔