لاہور ہائیکورٹ میں آج سے موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کا آغاز

26 Dec, 2024 | 12:06 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آج سے موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ، عدالت عالیہ میں عدالتی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔
 ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران درخواست ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناع سمیت دیگر دیگر ضروری مقدمات کی سماعت ہوگی ،موسم سرما کی تعطیلات اور انتہائی کم کیسز مقرر ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی کم رہی۔
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 14 ججز سماعت کریں گے ،،پرنسپل سیٹ پر قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی مقدمات کی سماعت کریں گے ، جسٹس عابد عزیز شیخ 28 دسمبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی سماعت کریں گے،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس محمد وحید خان سماعت کریں گے،جسٹس عاصم حفیظ 27 دسمبر تک سماعت کریں گے،جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس انوار حسین اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی 31 دسمبر۔ تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں