لیسکو کا صارفین کو اے ایم آر سمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ

26 Dec, 2024 | 11:57 AM

شاہد سپرا: لیسکو   نے  صارفین کو نیو کنکشن اور سولر سسٹم کنکشنز کے لئے اے ایم آر سمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے سمارٹ میٹرز کی سمز کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا ہےاور لیسکو نے 26,623 اے ایم آر سمارٹ میٹرز کی خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا ہے۔

 اس وقت تک کمپنی کو 11,300 میٹرز کا سٹاک موصول ہو چکا ہے جبکہ باقی 15,323 میٹرز کا سٹاک آئندہ سال کے آغاز میں مل جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق تمام میٹرز مئی 2025 تک لیسکو کو فراہم کر دیے جائیں گے۔ یہ سمارٹ میٹرز نیو کنکشنز اور سولر سسٹم کنکشنز کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ لیسکو نے 15 نومبر سے گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ صارفین کو جدید اور موثر سمارٹ میٹرز فراہم کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں