ویب ڈیسک:ایبٹ آباد کے ایوبیہ خانسپور جنگل میں لگنے والی خوفناک آگ نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں پودے اور ہزاروں قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث سینکڑوں پرندے بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
آگ کے پھیلاؤ کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا اور اس کی شدت تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس سے قریبی آبادیوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔