برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

26 Dec, 2024 | 11:46 AM

  خان شہزاد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔  برائلر مرغی کا گوشت 29 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 548 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ساتھ زندہ برائلر کی تھوک قیمت 364 روپے جبکہ پرچون میں 378 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ صرف 9 دنوں میں برائلر مرغی کا گوشت 146 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب انڈوں کی قیمت 329 روپے فی درجن ریکارڈ کی گئی ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں