ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کے متعلق ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ، قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ علی باقر نجفی کی منظوری کے بعد پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے.
ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ پر آج سے 31 دسمبر تک 14 ججز سماعت کریں گے ،پرنسپل سیٹ پر 31 دسمبر تک 5 ڈویژن اور 14 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،پرنسپل سیٹ پر قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ علی باقر نجفی مقدمات کی سماعت کریں گی ،جسٹس عابد عزیز شیخ 28 دسمبر تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی ،،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس محمد وحید خان سماعت کریں گے،جسٹس عاصم حفیظ 27 دسمبر تک سماعت کریں گے،جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس انوار حسین اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی اکتیس دسمبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے.