شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین سفر بے نظیر روانہ

26 Dec, 2024 | 10:37 AM

حسن علی :  پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین "سفر بے نظیر" روانہ کر دی گئی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ٹرین کو روانہ کیا جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ ان میں آصف بشیر بھاگٹ، رائے شاہجہان بھٹی، سید عنایت علی شاہ، اعجاز سمہ، شہزاد سعید چیمہ، فیصل میر، رانا جمیل منج، امجد جٹ، ندیم ملک، میاں عتیق، کامریڈ شاہدہ جبیں، خلیل کامران، احسن رضوی، حسنین راجپوت، رکن پنجاب اسمبلی نیلم جبار، نرگس فیض، عائشہ چودھری، میر شکیل چنی، زاہد ذوالفقار خان، خدیجہ حسن، نادیہ شاہ، فرخ بصیر، نسیم صابر، بشارت بشی، مدثر شاکر، محمد عمر، عرفان احمد، عارف خان، جاوید اقبال بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات اور جیالے موجود تھے۔

یاد رہے کہ یہ ٹرین   پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنما شہید نے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روانہ کی گئی۔
 

مزیدخبریں