ویب ڈیسک: افریقی ملک موزمبیق کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران شدید جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس دوران 1500 سے زائد قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار بھی کرلیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ہنگامہ آرائی جیل کے اندر ہونے والے ایک متنازعہ واقعے کے بعد شروع ہوئی، جس کے بعد حالات بے قابو ہوگئے۔
پولیس نے جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر لیا ہے تاکہ مزید قیدیوں کے فرار کو روکا جا سکے اور دیگر علاقوں میں پھیلنے والی بدامنی کو کنٹرول کیا جا سکے۔