ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آذربائیجان مسافر طیارہ حادثے میں 39 افراد ہلاک، 28 زخمی

آذربائیجان مسافر طیارہ حادثے میں 39 افراد ہلاک، 28 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 28  زخمی ہو گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جا رہا تھا،طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے،حکام کےمطابق مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش ہوا ، آذربائیجان نے مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔

 یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسافر طیارے کو روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔

 واقعے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔