جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

26 Dec, 2024 | 09:43 AM

ملک اشرف: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں پرنسپل سیٹ پر سماعت کرنے والے تمام ججز نے شرکت کی۔
 حلف برداری تقریب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری،ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ، پراسیکیوٹرجنرل سید فرہاد علی شاہ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت لاء افسران نے شرکت کی۔
  تقریب میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی جسٹس شاہد کریم ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس محمد وحید خان،جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین اور جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم بیرون ملک دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں