ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں فائرنگ، تین افراد زخمی

 تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود میں فائرنگ، تین افراد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:جنوبی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ  کر کے تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا   فائرنگ  کے بعد فرار ہونے والے 5ملزمان  ریحاب، اکبر، شبیر، خالد، جنید گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔متاثرہ شہری اظہر جاوید کی مدعیت میں نامزد ملزم ریحاب، اکبر، شبیر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 ایس پی کینٹ کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے  عارف، آکاش، عدنان طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے  کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔