عمیر افضل: ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادر آباد چوکی کے علاقے سے 02 رکنی عثمان موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت عثمان اور طارق کے طور پر ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 04 موٹر سائیکلیں، 02 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر پارکنگ میں کھڑی اور بازاروں میں بغیر لاک کی موٹر سائیکلوں کو چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے AVLS (آٹوموٹو ویہیکل لوکیشن سسٹم) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔