سٹی42: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پابندی کے باوجود سیروگیٹ کمپنیوں کے زریعہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا۔
پاکستان اور آسٹریلیاکے پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی پر جوئے کی کمپنی کے اشتہار نشر کیے گئے تھے۔ پیمرا کی جانب سے سیروگیٹ کمپنیوں کے زریعہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات پت بھی پابندی کے سبب پاکستان کے ریاستی چینل پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس پر آج میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں ہوسکا تھا۔بعد ازاں پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس جاری کردیا۔
پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی، پیمرا بھی وزرات اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے۔
جوئے کے اشتہارات پر پی ٹی وی کا مؤقف
پی ٹی وی نے جوئے کے اشتہارات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں ۔ سیروگیٹ کمپنیوں کی آڑ میں جوئےکے اشتہارات کے سبب ہم پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔
پی ٹی وی کا کہنا ہےکہ ہماری (آسٹریلیا میں پاکستان آسٹریلیا میچوں کی نشریات کا انتظام کرنے والے) براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔
پی ٹی وی نے مزید کہا کہ ریاستی ٹی وی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
پیمرا کے نوٹس کے مطابق کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔
اس سے قبل پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم
کاروبار میں سروگیٹ کمپنی کا کیا مطلب ہے؟ سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کیا ہے؟
سروگیٹ لفظ کا مطلب ہے 'متبادل'۔ عام طور پر مختلف ممنوعہ برانڈز، ممنوعہ پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے سروگیٹ کمپنیوں اور سروگیٹ اشتہارات کا استعمال کرتے ہیں۔ اس طریقہ سے وہ کسی خاص علاقہ میں ممنوعہ قرار دی گئی کمپنیوں یا پروڈکٹس کے متعلق تشہیری مواد کسی دوسری کمپنی یا پروڈکٹ کے نام سے پوسٹ کر دیتے ہیں۔ سروگیٹ سامان یا تو ایک جیسی شے یا بالکل مختلف مصنوعات سے ملتے جلتے ہو سکتے ہیں۔