سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وفاقی کابینہ سے جانبدار وزرا کو ہٹانے کا کیس 28 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد س کو وزارت سے ہٹانے کے متعلق کیس کا فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کے حکم پر نگراں وفاقی حکومت میں مشیر کی حیثیت سے شامل احد چیمہ کو ہٹانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔