توہینِ الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چوہدری اور بانیِ پی ٹی آئی پر فردِ جرم کل لگے گی

26 Dec, 2023 | 09:08 PM

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن اور  چیف الیکشن کمشنر کی توہین کرنے کے کیس میں فرج جرم کل بدھ کے روز عائد کرے گا۔

توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے لئے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔

آج منگل کے روز جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

 کل مقدمہ کی سماعت میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزیدخبریں