پاکستان کا میدانی علاقہ سموگ کی لپیٹ میں آ گیا

26 Dec, 2023 | 08:45 PM

سٹی42: لاہور سے کراچی تک پورا ملک اس وقت سموگ کی گرفت میں ہے۔ شام ہوتے ہی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سموگ ہر جگہ پھیل جاتی ہے۔

  ایک نجی موسمیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج منگل کے روز ہوا کامعیار صحت کے لئے لاہور کی نسبت زیادہ مضر ہے۔اس ویب سائٹ کے مطابق خراب ہوا کے حوالے سے آج دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں فضا میں آلودگی کا درجہ ائیر کوالٹی انڈیکس پر 274 کی حد عبور کر گیا ہے جبکہ خراب ائیر کوالٹی کے حوالے سے کراچی دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے.

مزیدخبریں